شیوسینا کے ڈپٹی میئر کے شوہر نے رکشے والے کو مارا

1

 


تھانے میں مہاراشٹر بند کے دوران شیوسینکوں نے رکشہ والوں کو مارا پیٹ اور روکنے کی کوشش کی۔ ایک خبر کے مطابق تھانے کے شیوسینا کے ڈپٹی میئر کے شوہر بند کے دوران مار پیٹ میں ملوث تھے- ایک طرف ٹی ایم ٹی بس سروس بند تھی تو دوسری طرف رکشہ والے مسافروں کو مطلوبہ جگہ پر لے جا رہے تھے۔ شیوسینا کے ڈپٹی میئر پلوی قدم کے شوہر پون قدم اور ان کے ساتھیوں نے رکشے والوں کو اسٹیشن کے علاقے میں آنے جانے سے روکا اور پٹائی کی جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ مہاراشٹر بند کا سب سے زیادہ نقصان عام مسافروں کو ہوا۔ تھانے میں واگلے اسٹیٹ ، ورتک نگر ، ماجیواڈا ، کولشیت ، پانچ پخاڑی جیسے مختلف مقامات پر کام کرنے آنے والے مسافروں کو رکشوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے کیونکہ بسیں دستیاب نہیں تھی، رکشہ چلانے والے نے اس کا موقع سے فائدہ اٹھاتے دکھائی دئیے اور 30 ​​سے ​​50 روپے زیادہ وصول کر رہے تھے- دوسری جانب تھانے شہر بی جے پی نے بھی بند کے خلاف سخت احتجاج کیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

1تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں